آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے سندھ صوبائی وزارت کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب ہفتہ کو ڈھائی بجے دن سندھ گورنر ہاوس میں منعقد ہوئی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صوبائی وزیر سے حلف لیا۔
تقریب میں محمد احمد شاہ، کی اہلیہ چاند گل شاہ، صاحبزادی فاطمہ شاہ، صاحبزادے تیمور علی شاہ اور جہاں زیب علی شاہ بھی موجود تھے ۔
حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلی سندھ جسٹس مقبول باقر، صوبائی وزیر عمر سومرو، چیف سیکرٹری سندھ محمد فخر عالم خان، نے شرکت کی۔
تقریب میں معروف شاعر افتخار عارف، منور سعید، شاعرہ غزالہ حبیب صحافی و اینکر سیہل وڑائچ، معزز شہروں اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔
تقریب میں آرٹس کونسل کے ارکین معروف صحافی و دانشور غازی صلاح الدین، ایوب شیخ، دانیال عمر، شکیل خان، بشیر سدوزئی نے شرکت کی۔\
آرٹس کونسل کے زیر اہتمام سولہویں عالمی اردو کانفرنس کے عالمی مشاعرہ میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی شرکت
اب ہم ایک قوم نہیں رہے، فرقوں اور قومیتوں میں بٹ چکے ہیں، گورنر سندھ
احمد شاہ کو وزیر بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ،حلف برداری تین دسمبر کو کریں گے،کامران خان ٹیسوری
کراچی (Indus icon) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام چار روزہ سولہویں عالمی اردوکانفرنس 2023 کے دوسرے دن کا اختتام عالمی مشاعرہ پر کیاگیا جس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، مشاعرے میں کشور ناہید نے صدارت جبکہ شکیل خان اور ناصرہ زبیری نے نظامت کے فرائض انجام دیے، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کو وزیر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ احمد شاہ کی حلف برداری تین دسمبر کو کریں گے،
اس محفل کو سجانے میں احمد شاہ اہم کردار ادا کرتے ہیں، ہم 76سالوں سے ایک دائرے میں گھوم رہے ہیں، حکومت سہولیات دینے میں ناکام ہو گئی ہے، انہوں نے کہاکہ کسی بھی قوم نے اگر ترقی کی ہے وہ ایک قوم کی صورت میں کی ہے،ہم ایک قوم نہیں رہے، فرقوں اور قومیتوں میں بٹ چکے ہیں ، خود کو لسانی بنیادوں پرتقسیم کرلیا ہے، اپنے حق لیے ہمیں خاموش رہنے کے بجائے آواز اٹھانی چاہیے، مشاعرہ پڑھنے والوں میں انور شعور ، صابر ظفر، میر احمد نوید، حمیدہ شاہین، محبوب ظفر، ذکیہ غزل، خالد معین، باسط جلیلی، رحمن فارس، عمیر نجمی، ریحانہ قمر، اے ایچ خانزادہ، غزالہ حبیب، پیرزادہ سلمان، حنا امبرین، وکیل انصاری، شائستہ مفتی، احمد شہریار، شبیر نازش، عابد رشید نے اپنا اپنا کلام پیش کیا اور خوب دادِ تحسین حاصل کی، مشاعرے کی یہ خوبصورت محفل رات گئے تک جاری رہی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد مشاعرے سے لطف اندوز ہوتی رہی۔