ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ تعلیم ہماری زندگی میں بہت ضروری ہے

Karachi News

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ تعلیم ہماری زندگی میں بہت ضروری ہے

اس کے بغیر ہم اپنی زندگی میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتے ہیں ہمارے روشن مستقبل کا ایک اہم زریعہ تعلیم ہے مرد ہو یا عورت سب کو تعلیم حاصل کرنی چاہیے انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی بدولت حاصل ہوتا ہے تعلیم سب سے طاقتور ہتھیار ہے اس ہتھیار سے ہم اپنی زندگی میں کوئی بھی اچھا مقصد حاصل کرسکتے ہیں تعلیم ہمارے علم کو بڑھانے میں مدد کرتی ہے تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف اسکول،کالج یا یونیورسٹی سے ڈگری لینا نہیں ہے یہ وہ زیور ہے جو انسان کے کردار کو سنوارتا ہے تعلیم جہالت کے اندھیروں میں روشنی کی کرن ہوتی ہے میں چاہتا ہوں کہ گڈاپ ٹاؤن کے تمام اسکولوں کے بچے جدید تعلیم،کمپیوٹر کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم حاصل کر کے بہترین شخص بن کر اپنے ملک کا نام روشن کریں تمام والدین اپنے بچوں کو تعلیم ضرور حاصل کروائیں بچوں کے روشن مستقبل کے لیے بہت ضروری ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گڈاپ ٹاؤن کے اسکولوں کی وزٹ کے دوارن کیا، اسکول انتظامیہ نے چیئر مین کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور اسکول کے مسائل سے آگاہ کیا سندھ کی ثقافت اجرک کے تحائف بھی پیش کیں، اس موقع پر میو نسپل کمشنر احمد یار، کونسل ممبر مر تضٰی یار محمد،کونسل ممبر محمد رفیق جو کھیو ودیگر بھی موجود تھے.

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *