ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے ملازمین کی جانچ پڑتال کے تیسرے مرحلے کے سلسلے میں کہا کہ

Karachi news

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے ملازمین کی جانچ پڑتال کے تیسرے مرحلے کے سلسلے میں کہا کہ

ایمانداری سے اپنی ڈیوڑی سر انجام دینے والا ہمیشہ کامیابی حاصل کر تا ہے اس لئے ہر انسان کو ہمیشہ ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی ادا کرنی چاہیے ایمانداری کا راستہ شروع میں بہت ہی مشکلوں کا راستہ ہوتا ہے انسان کو اس میں ہمت سے کام لینا چاہیے لیکن جیسے جیسے وہ ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی ادا کرتا ہے وہ تمام راستے آسان ہوتا جاتے ہیں وہ مشکلیں ختم ہو جاتی ہے اس کے بعد انسان کو ہمیشہ خوشی رہتی ہیں اور دل و دماغ کو سکون دیتی ہے رزق حلال کمانے اور اپنے گھر والوں کو کھلانے سے اولاد نیک ہوتی ہے اور آخرت میں بھی کامیابی ہوتی ہے اس لئے تمام ملازمین کو چاہیے کہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے ادا کرے گور ئمنٹ ملازمت بھی ایک نعمت ہے سب ملازمین کو اللہ پاک کا شکر ادا کرنا چاہیے میری کوشش ہے کہ ملازمین کی ویریفیکیشن میں کسی ملازم کی حق تلفی نہ ہوں اورمیونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ ملازم کسی بھی ادارے کا شناخت ہوتے ہیں ان کی ڈیوٹی ادا کرنے سے علاقے میں کام ہوتا ہے اس موقع پر افسر مالیات افتخار احمد دایو، سپرنٹینڈنٹ انجینئر فرحان علی لاشاری،ڈائریکٹر HRM محمد شریف شیخ،ڈپٹی ڈائریکٹر HRM سرفراز احمد کھتری،پی ایس لال جان نبی، آفس سپرنٹینڈنٹ محفوظ جوکھیو ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن شرجیل خان،اسسٹنٹ انفارمیشن شاہ محمد شاہ، نسیم بلوچ،صادق بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *