ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ
ہر انسان کو اپنی جسمانی اور دماغی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے کوئی نہ کوئی شغلِ اختیار کرنا چاہیے،کھیل ھماری زندگی میں اہم مقام رکھتے ہیں جس کی تعریف جتنی بھی کی جائے اتنی کم ہے،اگر ہماری زندگی میں کھیل نہ ہو تو ہمارا جسم بیماریوں کا مرکز بن جائے گا اس طرح سے نہ تو ہم تندرست رہ سکیں گے باقاعدگی سے کھیل کھیلنے سے انسان جسمانی اور دماغی تندرست رہ سکتا ہے گڈاپ ٹاؤن اپنی حدود میں مختلف اسپورٹس پروگرام کی سرپرستی کر رہا ہے جس میں مزید اضافہ ہماری ترجیحات کا حصہ ہے میری کوشش ہے کہ گڈاپ ٹاؤن کے نوجوانوں کواسپورٹس میں حصہ لینے کے لئے آگے آنا چاہئے ہے تاکہ گڈاپ ٹاؤن کے نوجوان صحت مند اور تندرست رہیے،کرکٹ کا کھیل بین الاقوامی شہرت کا حامل ہے کرکٹ نے اپنے آپ کو ثقافتی تانبے با نے میں گہرائی سے جکڑ لیا ہے سندھ کی قدیم آبادیوں میں گڈاپ کی آبادی کا شمار ہوتا ہے گڈاپ ٹاؤن کھیلوں کی سرگرمیوں میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گڈاپ ٹاؤن کے آفس میں ینگ ملاح کرکٹ کلب یوسی مراد میمن ٹیم کے کیپٹن کو کرکٹ کٹ کی تقسیم کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر میونسپل کمشنر احمد یار، اکاؤنٹ افسر افتخار احمد دایو، ڈائر یکٹر ایچ آر ایم حاجی محمد شریف شیخ، پارلمانی لیڈراورکونسل ممبر میر عباس ٹالپور،ڈائریکٹر پرچیز سہیل یار خان،ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر اصغر بلوچ،پی ایس چیئرمین لال جان نبی ودیگر موجود تھے۔