جنرل ہسپتال لاہور میں منکی پاکس کے 2 مشتبہ کیسز رپورٹ ہونے کا خدشہ، دونوں کیسز تاحال مشتبہ ہیں۔
ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق ایک شخص اور خاتون میں منکی پاکس کی علامات سامنے آئیں ہیں۔ دونوں افراد میں بخار کے ساتھ جسم پر سرخ دھبوں کی علامت پائی گئی ہیں۔ ایک مریض کے جسم پر چھالے بھی ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں مشتبہ کیسز کا منکی پاکس ٹیسٹ ہونے سے مرض کی تصدیق ہوگی۔ دونوں مریض گزشتہ روز سے جنرل ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔