عالمی ادارہ صحت کا 3 سال بعد کووڈ 19 کی وبا کیلئے نافذ عالمی ایمرجنسی ختم کرنیکا اعلان

عالمی ادارہ صحت کا 3 سال بعد کووڈ 19 کی وبا کیلئے نافذ عالمی ایمرجنسی ختم کرنیکا اعلان

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے 3 سال کے بعد کووڈ 19 کی وبا کے لیے عوامی صحت کے لیے عالمی ایمرجنسی کی حیثیت ختم کر دی ہے۔

عالمی ادارے کی جانب سے یہ اعلان 5 مئی کو کیا گیا۔

ڈبلیو ایچ او کی ایمرجنسی کمیٹی کا اجلاس 4 مئی کو ہوا تھا جس میں عالمی ایمرجنسی ختم کرنے کی سفارش کی گئی تھی، جس کے بعد جمعے کو عالمی ادارے کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایک سال سے زائد عرصے سے کووڈ کی وبا کی شدت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ویکسینیشن اور کووڈ سے بیمار ہونے کے باعث لوگوں میں اس بیماری کے خلاف مدافعت بڑھی جبکہ اموات کی شرح گھٹ گئی اور طبی نظام پر دباؤ کم ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس رجحان سے دنیا کے بیشتر ممالک کو کووڈ 19 کی وبا سے قبل کی زندگی میں لوٹنے کا موقع ملا۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ ‘اسی کو دیکھتے ہوئے میں اعلان کرتا ہوں کہ کووڈ 19 کی وبا اب عالمی ایمرجنسی نہیں رہی’۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ایمرجنسی ختم ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کووڈ سے عالمی صحت کو لاحق خطرہ ہوگیا، گزشتہ ہفتے یہ بیماری ہر 3 منٹ میں ایک موت کا باعث بنی، یہ وہ اموات ہیں جن کا ہمیں علم ہوا۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *