روپےکے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
انٹربینک میں روپےکے مقابلے میں ڈالرکا گرنا نئےکاروباری ہفتےکے پہلے دن بھی برقرار رہا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالرکا بھاؤ کاروبار کے اختتام پر 286 روپے 76 پیسے ہے۔
انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ آج 98 پیسے کم ہوا ہے۔ پانچ ستمبر کی تاریخی بلندی سے ڈالر کا بھاؤ 20 روپے34 پیسےکم ہوا ہے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کابھاؤ 286 روپے 50 پیسے ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ ایک روپیہ 50 پیسےکم ہوا ہے۔
اوپن مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈالرکی قدر مسلسل گرنےکی وجہ سے بازار میں ڈالرکا خریدار 283 روپے پر بھی نہیں ہے، صرف ڈالر فروخت کرنے والے ہیں، ڈالر خریداری پرکارروائی کا خوف بھی ہے۔