روپےکی بے قدری جاری، ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
انٹربینک تبادلہ میں ڈالر آج روپےکے مقابلے میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
آج کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 299 روپے 75 پیسے پر پہنچ گیا اورکاروبار کے اختتام پر 63 پوائنٹس اضافے سے 299 روپے 64 پیسے پر بند ہوا جو کہ انٹربینک میں ڈالر کی تاحال بلند ترین اختتامی قیمت ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 6 روپے مہنگا ہوکر 312 روپےکا ہوگیا ہے۔
معاشی تجزیہ نگار طاہر عباس کے مطابق درآمدات کھولنا، پورٹ کلیئرکرنا، غیرملکی کمپنیوں کا منافع بھیجنا اور آئی ایم ایف معاہدے کے تحت انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ریٹس کا فرق سوا فیصد رکھنا روپے کی بے قدری کے اسباب ہیں۔