سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار سے زائد کا اضافہ ہوگیا
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 6200 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 21 ہزار روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 5316 روپے اضافے سے ایک لاکھ 89 ہزار 472 روپے ہے۔