کئی ماہ سے جاری تقریبات کے بعد اننت امبانی اور رادھیکا شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ambani

کئی ماہ سے جاری تقریبات کے بعد اننت امبانی اور رادھیکا شادی کے بندھن میں بندھ گئے

بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی،  رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

اننت امبانی کی شادی کی تقریبات کئی روز سے جاری تھیں جس میں بالی وڈ ستاروں سمیت معروف شخصیات نے شرکت کی۔

ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں ہونے والی شادی کی تقریب میں دلہا دلہن نے اپنے رشتے داروں، دوستوں اور معروف شخصیات کی موجودگی میں ایک دوسرے کو ورمالا پہنائی۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب میں ریئلٹی ٹی وی اسٹار کم اور کلوئی کاردیشن، سامسنگ کے چیئرمین لی جائے ینگ، بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان، سلمان خان، دپیکا پڈوکون، اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف ہندوستانی اور غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل کی تقریبات کا آغاز مارچ میں 3 روزہ جشن سے ہوا تھا جس میں امریکی گلوکارہ ریحانہ اور بھارتی گلوکار دلجیت دوسانج کے کنسرٹ بھی شامل تھے۔

امبانی خاندان نے شادی کی تقریبات کے سلسلے میں ہی ایک لگژری کروز پر بھی مہمانوں کو مدعو کیا اور اس کے بعد شادی سے ایک ہفتہ قبل سنگیت کی تقریب ہوئی جس میں گلوکار جسٹن بیبر نے بھی پرفارم کیا۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *