شامی سے شادی کی خبروں پر ثانیہ مرزا کے والد کا ردعمل آگیا

saniya mirza

شامی سے شادی کی خبروں پر ثانیہ مرزا کے والد کا ردعمل آگیا

بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بیٹی کی کرکٹر محمد شامی سے دوسری شادی کی افواہوں پر سخت ردعمل دیا ہے۔

بھارتی میڈیا میں حال ہی میں ثانیہ مرزا اور فاسٹ بولر محمد شامی کی مستقبل میں شادی کرنے کی افواہیں گردش کرنا شروع ہوئی تھیں۔

یہ سب اس وقت شروع ہوا جب سوشل میڈیا پر کسی نے ثانیہ کے ہمراہ شامی کی ایڈٹ شدہ تصاویر لگائیں، ان فوٹو شاپ ہوئی تصویروں میں شامی کو دلہا کے روپ میں دکھایا گیا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شامی اور ثانیہ اگست میں شادی کرنے والے ہیں تاہم دونوں کی جانب سے ان افواہوں پر ردعمل نہیں دیا گیا جب کہ اب  ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے  افواہوں پر سخت ردعمل دیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران مرزا نے واضح کیا کہ یہ سب بکواس ہے، ثانیہ  کی تو کبھی محمد شامی سے ملاقات تک نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ہیں، جوڑے کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک بھی ہے جو کہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔

ثانیہ مرزا کے والد نے رواں سال کے آغاز میں اپنی بیٹی کی شعیب ملک سے طلاق کی تصدیق کی تھی۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *