معروف پاکستانی اداکار وہاج علی ایشیا کی 10 مقبول ترین شوبز شخصیات میں شامل
معروف اداکار وہاج علی ایشیا کی 10 مقبول ترین شوبز شخصیات میں شامل ہوگئے۔
برطانوی اخبار ’ایسٹرن آئی‘ نے 2023کی’ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز‘ کی فہرست جاری کردی۔
فہرست میں وہاج علی کے علاوہ دیگر پاکستانی فنکار بھی شامل ہیں جب کہ ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز کی فہرست میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی اداکار وہاج علی نے ڈرامہ انڈسٹری سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ہے، وہاج کے مقبول ڈراموں میں ‘تیرے بن’، ‘عہد وفا’، ‘فتور’ سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔