نسیم وکی کو کپل شرما شو میں ایک قسط کا کتنا معاوضہ ملا؟
بھارتی کامیڈی شو ‘دی کپل شرما شو’ سمیت کئی کامیڈی شوز میں اداکاری کرنے والے عالمی شہرت یافتہ کامیڈین نسیم وکی کا کہنا ہے کا انہیں ’دی کپل شرما شو ‘ کی ایک قسط کا معاوضہ 4 سے 5 لاکھ روپے ملا تھا۔
نسیم وکی حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں شریک ہوئے تھے جس دوران میزبان نے ان سےکپل شرما شو کے ایک دن کے معاوضے سے متعلق سوال کیا۔
اس کے جواب میں نسیم وکی نے بتایا کہ بھارت میں ’دی کپل شرما شو ‘کی ایک قسط کا معاوضہ 4 سے 5 لاکھ بھارتی روپے ہوتا ہے جو کہ اب 15 سے 20 لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔
نسیم وکی نے بتایا کہ جب میں نے کپل شرما شو میں شرکت کی تھی تب ان کے ایک شو کا معاوضہ آج کے معاوضوں سے دُگنا تھا۔
انہوں نےکہا کہ بھارتی کامیڈی پروگرام کے اسکرپٹ کے لیے 7 سے 8 رائٹرز ہوتے ہیں جو اسکرپٹ لکھتے ہیں پھر ایک دن ریہرسلز اور ایک دن ریکارڈنگ کی جاتی ہے۔
دوران شو میزبان نے کپل شرما کا ایک شو کا معاوضہ پوچھا تو نسیم وکی نے بتایا کہ کپل کے معاوضے کو جاننے کیلئے آپ کا کیلکوکیٹر خراب ہوجائے گا کیوں کہ ان کے ایک شو کا معاوضہ ایک کروڑ کے قریب تر ہوگا۔