بھارتی میڈیا نے ڈرامےکو سچ سمجھ کر دنانیر کی شادی کی خبر لگا دی، اداکارہ کی وضاحت
بھارتی میڈیا پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار و اداکارہ دنانیر مبین اور اداکار خوشال خان کے ڈرامے کے سین کو سچ سمجھ بیٹھا اور بغیر تصدیق کے دونوں کی شادی کی خبر لگا دی۔
ہوا کچھ یوں کہ ایک روز قبل دنانیر نے نجی ٹی وی پر نشر اپنے ڈرامے کی آخری قسط کی کچھ جھلکیاں شیئر کیں جس کے کیپشن میں واضح طور پر ڈرامے کا ذکر کیا گیا تھا، تصاویر میں دنانیر دلہن جب کہ خوشال خان دلہا بنے بیٹھے تھے۔
تاہم بھارتی سوشل میڈیا کے معروف شوبز کے پیجز وائرل بھایانی اور انسٹینٹ بالی وڈ سمیت زوم ٹی وی نے دنانیر کی شادی کی خبر لگا دی۔
چند بھارتی نیوز کی ویب سائٹس پر بھی اداکارہ کی شادی کی خبر لگائی گئی جسے بعدازاں ہٹا دیا گیا جبکہ وائرل بھایانی نے بھی یہ پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی۔