بھارتی اداکار دلیپ تاہل کو 5 سال پرانے کیس میں 2 ماہ قید کی سزا
بالی وڈ کے معروف اداکار دلیپ تاہل کو 5 سال پرانے کیس میں 2 ماہ قید کی سزا سنادی گئی ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2018 میں دلیپ تاہل نے شراب کے نشے میں گاڑی چلاتے ہوئے ایک رکشے کو ٹکر مار دی تھی جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار ایک نوجوان اور خاتون زخمی ہوئےتھے۔
حادثے کے بعد دلیپ تاہل کو بھارتی پولیس نے گرفتار کرلیا تھا بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا لیکن مقدمہ چل رہا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مجسٹریٹ کی عدالت نے سینئر اداکار کو 2 ماہ کی قید کی سزا سنادی۔
عدالت میں ڈاکٹر نے بیان دیا کہ دلیپ تاہل کی گاڑی سے شراب کی بدبو پائی گئی تھی اور اداکار بھی نشے کی حالت تھے۔