سلمیٰ مراد انتقال فرماگی
وحید مراد کے انتقال کے بعد 40 سال تک حیات رہی، اللہ پاک درجات بلند فرمائے آمین

پاکستان کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی اہلیہ سلمیٰ مراد جمعہ 13 اکتوبر 2023 کو کراچی میں انتقال کر گئیں۔ سلمی مراد کافی عرصے سے بیمار تھیں۔ ان کے پسماندگان میں دو بچے بیٹی عالیہ مراد اور بیٹا عادل مراد ہیں۔ ان کی نماز جنازہ ہفتہ کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 میں واقع سلطان مسجد میں بعد نماز عصر ان کے بیٹے عادل مراد کی پاکستان آمد کے بعد ادا کی جائے گی۔ ان کے شوہر وحید مراد کا انتقال 1983 میں ہوا۔