’خدارا بچوں سے کام کرانا بند کریں‘، سجل علی بھی بچی پر تشدد پر بول پڑیں

’خدارا بچوں سے کام کرانا بند کریں‘، سجل علی بھی بچی پر تشدد پر بول پڑیں

اسلام آباد میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ پر سول جج کی اہلیہ کے بہیمانہ تشدد پر اداکارہ سجل علی بھی خاموش نہ رہ سکیں۔

اداکارہ نادیہ جمیل نے سجل علی کا ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں سجل نے کہا کہ ’ میری آپ سب سے درخواست ہےکہ خدا کے واسطے چھوٹے بچوں پر ظلم کرنا، ان سے کام کرانا، مشقت کرنا بند کردیں، چائلڈ لیبر غلط اور غیر قانونی ہے، چائلڈ پروٹیکشن قانون میں یہ کام قابل سزا ہے، آپ میں سے کوئی بھی کسی چھوٹے بچے کو گھر یا باہر کام کرتے یا ظلم ہوتا دیکھیں تو اسے فوری رپورٹ کریں‘۔

انہوں نے کہا ’ہمیں یقین ہےکہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو یہ تمام کام کررہی ہے مگر مجھے لگتا ہےکہ ہم سب کو مل کر ان پر دباؤ ڈالنا چاہیے تاکہ وہ بچوں کو تحفظ دے سکیں کیونکہ ان کی عمریں کام کرنے کی نہیں کھیلنے کی ہیں‘۔\

سجل علی کا کہنا تھا کہ ’آپ جتنا ایسے کیسز کو رپورٹ کرسکتے ہیں کریں، ہم سب مل کر ان سب چیزوں پر آواز اٹھائیں گے تو ہی ہماری آواز وہاں تک پہنچے گی جہاں تک پہنچنا ضروی ہے اور وہ لوگ پھر ایسے کیسز پر ایکشن لے سکیں گے‘۔

 

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *