گن پوائنٹ پر شادی کرنی پڑی تو مہوش حیات سے کروں گا: حسن شہریار

گن پوائنٹ پر شادی کرنی پڑی تو مہوش حیات سے کروں گا: حسن شہریار

پاکستان کے مشہور و معروف ڈیزائنر و اداکار حسن شہریار یٰسین المعروف ایچ ایس وائی کا کہنا ہے کہ اگر انہیں کبھی گن پوائنٹ پر کوئی شادی کرنے کا کہے گا تو وہ اداکارہ مہوش حیات کا انتخاب کریں گے۔

حال ہی میں حسن شہریار نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے کئی یادگار لمحات شیئر کیے، اس کے علاوہ اپنی شادی اور کیرئیر کے حوالے سے بھی بات کی۔

نامور ڈیزائنر نے  گفتگو کے دوران بتایا کہ ‘میرا بچپن امریکی شہر نیو یارک میں گزرا، بعدازاں جب ہم لندن میں تھے تو میں اپنی والدہ کے کندھوں پر بیٹھ کر برطانوی شہزادی ڈیانا کی شادی میں شرکت کے لیے گیا تھا، وہ منظر مجھے آج تک یاد ہے‘۔

ڈیزائنر نے بتایا کہ ’میں اس وقت کافی چھوٹا تھا ، ہجوم کے درمیان سفید رنگ کے جوڑے میں شہزادی ڈیانا خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں جسے دیکھ کر لوگ تعریفیں کر رہے تھے، شادی سے واپس گھر آکر میں نے شہزادی ڈیانا جیسا جوڑا ٹشو پیپر کی مدد سے بنانا شروع کردیا اور وہ میں نے اپنی بہن کی گڑیا کو پہنایا’۔

ایچ ایس وائی نے انکشاف کیا کہ ‘میں نے نیو یارک سے تعلیم حاصل کی اور 12 سال کی عمر میں پیسے کمانا بھی نیو یارک سے شروع کیا جہاں میں سڑک پر فرنچ فرائز فروخت کرتا اور لائبریری میں کام کرتا تھا ‘۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘اگر کبھی کوئی مجھے گن پوائنٹ پر شادی کرنے کا کہے گا تو میں مہوش حیات سے کروں گا کیونکہ کسی بھی رشتے میں دوستی بہت اہمیت رکھتی ہے’۔

ساتھ ہی ایچ ایس وائی نے یہ بھی کہا کہ ‘میں واضح کردوں کہ ہمارے دل میں ایک دوسرے کے لیے جذبات نہیں ہیں لیکن ہم دونوں کی دوستی بہت مضبوط اور بہترین ہے’۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *