پنجاب سنسر بورڈ نے فلم ’باربی‘ کی سنیما گھروں میں نمائش کی اجازت ایک دن بعد واپس لے لی
پنجاب سنسر بورڈ نے ہالی ووڈ مووی ’باربی‘ کی سنیما گھروں میں نمائش کی اجازت ایک دن بعد واپس لے لی۔
سنسر بورڈ پنجاب نے 20 جولائی کو فلم باربی کی نمائش کی اجازت دی، ڈسٹری بیوٹر نے سنیما انتظامیہ کو آگاہ بھی کردیا لیکن اگلے ہی روز فلم کی نمائش روک دی گئی۔
محکمہ ثقافت نے فلم کی نمائش روکنے کا سرکلر جاری کردیا لیکن سنیما انتظامیہ کو آگاہ نہ کیا گیا۔
لاہور کے سب سے بڑے سنیما کے جنرل مینجر نے بتایا کہ جمعے کو فلم کی نمائش شروع کی گئی، آگاہ کیے بغیر ضلعی انتظامیہ نے ہفتے کے روز سنیما سیل کردیا۔
انہوں نے بتایاکہ اسسٹنٹ کمشنر کے پاس گئے تو انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سے ملنے کو کہا، اے ڈی سی کی مصروفیت کے باعث سنیما ابھی تک سیل ہے۔