کیا کارتک آریان کو فلم ہٹ ہونے پر پروڈیوسر سےگاڑی تحفے میں ملتی ہے؟

کیا کارتک آریان کو فلم ہٹ ہونے پر پروڈیوسر سےگاڑی تحفے میں ملتی ہے؟

بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار کارتک آریان نے فلم کی کامیابی پر پروڈیوسر سے ملنے والی گاڑی کے تحفے کے حوالےسے سچ بتادیا۔ 

اداکار کارتک آریان اور اداکارہ کیارا اڈوانی ان دنوں اپنی نئی فلم ‘ستیہ پریم کی کتھا’ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور حال ہی میں ایک نجی شو کو انٹرویو دیتے ہوئے دونوں نے فلم کے حوالے سے گفتگو کی۔

دوران گفتگو میزبان کی جانب سے دونوں اداکاروں سے پوچھا گیا کہ کیا واقعی کارتک آریان کو فلم ہٹ ہونے پر  پروڈیوسر کی جانب سے گاڑی کا تحفہ ملتا ہے؟

جس کے جواب میں اداکارہ کیارا  نے کارتک کی گاڑی کی پرنٹ والی شرٹ کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ یہ وہ اشارہ ہے جب کارتک کی فلم بلاک بسٹر ہوتی ہے تو پروڈیوسر کی جانب سے گاڑی کا تحفہ ملتا ہے۔

جس پر اداکار کارتک نے مزاحیہ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسی لیے میرا نام Car-tik ہے۔

اسی حوالے سے مزید گفتگو میں کارتک کا کہنا تھا کہ بھول بھلیاں 2 کی کامیابی پر پرڈیوسر نے انہیں گاڑی تحفے میں دی تھی۔

اداکار نے فلم ‘ستیہ پریم کی کتھا’ کی کامیابی پر بھی گاڑی ملنےکی امیدکا اظہار کیا ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *