امریکی ڈالر کی قدر میں آج بھی معمولی کمی
ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج بھی معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 283.82 روپےکا ہے۔ انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں 6 پیسے کمی ہوئی ہے۔
انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 283.88 روپے پر بند ہوا تھا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 289.50 روپے برقرار ہے۔