کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، ٹریڈنگ بحال

karachi stock

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، ٹریڈنگ بحال

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی چوتھی منزل پر آگ لگی جس کے بعد ٹریڈنگ روک دی گئی تھی۔

فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی آگ بجھانے کے لیے فائر ٹینڈرز روانہ کردیے گئے۔

فائر حکام کے مطابق تقریباً ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم معمولی مالی نقصان ہوا ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *