گھریلو صارفین کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے تک اضافہ، فی یونٹ 48 روپے 84 پیسے تک مقرر

kebill

گھریلو صارفین کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے تک اضافہ، فی یونٹ 48 روپے 84 پیسے تک مقرر

وفاقی حکومت کے بجلی کے گھریلوصارفین کیلئے تجویز کردہ مختلف سلیبز  پر  اضافے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

دستاویز کے مطابق وفاقی کابینہ نے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک مقرر کردیا۔

دستاویز میں بتایاکہ فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں 3 روپے 95 پیسے سے 7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظور کیاگیا،  نان پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کیلئے ایک سے 100 یونٹ استعمال پر ٹیرف7.11 روپےاضافے سے 23.59 روپے جبکہ ماہانہ101سے 200 یونٹ پر استعمال پر فی یونٹ 7.12 روپے اضافے سے30.07 روپے ہوگیا۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ 201 سے 300 یونٹ تک کا بجلی ٹیرف 7.12 روپے اضافے سے 34.26 روپے اور ماہانہ301 سے400یونٹ پر ٹیرف7.02 روپے اضافے سے فی یونٹ ٹیرف 39.15روپے مقرر کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق ماہانہ401 سے500 یونٹ 6.12 روپے اضافے سے 41.36 روپے فی یونٹ، ماہانہ 501 سے 600 یونٹ استعمال پر ٹیرف6.12 روپے اضافے سے 42.78 روپے جبکہ ماہانہ601 سے 700 یونٹ پربجلی ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 43.92 روپے  فی یونٹ اور  ماہانہ700 یونٹ سےزیادہ کا ٹیرف6.12 روپےاضافے سے 48.84 روپے ہوگا۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ 3.95،  ماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ7.74 روپے برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔

دستاویز کے مطابق 1 سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 3.95 روپے اضافے سے11.69 روپےفی یونٹ مقررکرنے کی تجویز ہے جبکہ ماہانہ 101سے 200 یونٹ استعمال پر پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 4.10 روپے اضافے سے 14.16 روپے فی یونٹ ہوگا۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *