عید کے بعد پہلا کاروباری روز، اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 78 ہزار کی حد عبور کرگیا

stock market

عید کے بعد پہلا کاروباری روز، اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 78 ہزار کی حد عبور کرگیا

کراچی: عید کے بعد پہلے کاروباری روز  پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

عید کے بعد پہلے کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 1300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 78 ہزار کی حد عبور کر گیا۔

ایک موقع پر 100 انڈیکس 1379 پوائنٹس اضافے سے 78,085 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ عید کی چھٹیوں سے قبل آخری کاروباری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 77 ہزار 310 پوائنٹس تک گیا تھا۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *