پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وزارت خزانہ کی وضاحت سامنے آگئی

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کی تردید کردی۔

وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

15 اپریل تک پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکام وزارت خزانہ کے مطابق سوشل میڈیا پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے 15 اپریل تک پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی تھی۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *