ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے یوم پاکستان کے موقع پر

karachi administrator

ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے یوم پاکستان کے موقع پر

ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے یوم پاکستان کے موقع پر میونسپل کمشنر سید شجاعت حسین اور کے ایم سی کے محکمہ جاتی سربراہان کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور کراچی کے شہریوں کی

جانب سے مزار اقائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کرتے ہوئے انہو ں نے قائداعظم کو مسلمانوں کا عظیم رہنما قرار دیا اور کہا کہ ان کی عظیم جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان معرض وجود میں آیا، آج تجدید عہد وفا کا دن ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

پاکستان لازوال اور عظیم قربانیوں کا ثمر ہے اور ہمیں یوم پاکستان کو شایان شان طریقے سے منانا چاہئے، انہوں نے کہا کہ 23 مارچ پاکستان کی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے، اور آج کے دن قرار داد پاکستان پیش کئے جانے کے بعد مسلمانوں کی جدوجہد کو مزید تقویت ملی اور پاکستان کے قیام کی راہ ہموار ہوئی، ہمیں بانی پاکستان قائد اعظم کے افکار کے پیش نظر اپنے باہمی اختلافات کو بھلا کر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری ارزؤں اور امنگوں کی منزل ہے، ایک سوال کے جواب میں ایڈمنسٹریٹر کر اچی نے کہا کہ کراچی کے مسائل کو کے ایم سی اپنے محدود وسائل کے باوجود حل کرنے کی کوشش کررہی ہے انہو ں نے کہا کہ آج شہر کراچی میں جو بارش ہوئی ہے اس کی پانی نکاسی کا عمل جاری ہے اور تمام متعلقہ عملے اور مشینری کو متحرک رکھا گیا ہے اور ادارے کی بھر پور کوشش ہوگی کہ شہریوں کو بارش کے نتیجے میں تکالیف کا سامنا نہ ہوں، انہوں نے کراچی کے شہریوں کو رمضان المبارک کی آمد کی مبارکباد بھی دی اور کہا کہ یہ مبارک مہینہ رحمتوں، برکتوں اور سعادتوں کا مہینہ ہے، ہمیں اس ماہ مقدس میں ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہیے، میڈیا کے نمائندوں کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر جاری ہے اور جوسڑکوں پرگڑھے موجود ہیں انہیں بھرنے کو اولیت دی گئی ہے تاکہ سڑکیں موٹریبل رہیں، ایڈمنسٹریٹرکراچی نے کہا کہ برساتی نالوں کی صورتحال تسلی بخش ہے اور نالوں میں برساتی پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *