پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

Petrol

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد: 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں 5.49 ڈالر فی بیرل کی کمی کے بعد 16دسمبر سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 13اور ڈیزل کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

شہریوں نے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عوام کو ریلیف کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے ملک میں اس وقت پیٹرول کی قیمت 281.34 روپے جبکہ ڈیزل 289.79روپے فی لیٹرکی سطح پر ہے، حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ نئی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ 15دسمبر کو کرے گی جس کا اطلاق 16 دسمبر سے ہوگا۔ 

واضح رہے کہ دسمبر کی پہلی تاریخ کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا تاہم حکومت نے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم نہ کیا جس پر عوام نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ 

شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت جب عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ملک میں قیمتیں بڑھا دیتی ہے تو کمی پر عوام کو ریلیف بھی ملنا چاہیے۔

بزنس نیوز

 

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *