شوگر ملز مالکان نے چینی کی برآمد کیلئے نگران وزیر تجارت سے مدد مانگ لی
شوگر ملز مالکان نے چینی کی برآمد کیلئے نگران وزیر تجارت سے مدد مانگ لی۔
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون نے نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز کو خط لکھتے ہوئے جلد ملاقات کیلئے وقت دینےکی درخواست کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیر تجارت اضافی چینی کی برآمد کا معاملہ وفاقی حکومت سے اٹھائیں، شوگر انڈسٹری سے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا وعدہ کیا گیا تھا۔
خط میں کہا گیا کہ اس سال جنوری میں ڈھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کی اجازت دی گئی تھی،اضافی چینی کی برآمد سے 40 کروڑ ڈالر ز رمبادلہ حاصل ہوگا۔
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے خط میں بتایا گیا کہ شوگر ملز کے پاس 31 اکتوبر 2023 تک 11 لاکھ 30 ہزار ٹن چینی کا ذخیرہ تھا،چینی کا اضافی اسٹاک 2 ماہ سے زائد عرصے تک چلےگا۔