روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری، انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کے بھاؤ میں ایک روپے 3 پیسےکا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج ڈالر کا بھاؤ 282 روپے 50 پیسے پر بند ہوا ہے۔
گزشتہ روز ڈالر کا بھاؤ 52 پیسےکے اضافے کے بعد 281 روپے47 پیسے پر بند ہوا تھا۔