فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کے زیر اہتمام کراچی فش ہاربر کے کانفرنس
ہال میں tdap, سندھ فشریز، kfha اور mfd کے اشتراک سے ted (ٹرٹل ایکس کلوسیو ڈیوائس) کے استعمال کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
جس میں ماہی گیروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ورکشاپ سے ایڈمنسٹریٹر فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی زاہد ابراھیم بھٹی، ڈپٹی سیکرٹری فشریز سندھ سارہ جاوید،
اسسٹنٹ ڈائریکٹر tdap بختاور اختر، ڈائریکٹر فشریز سندھ عاصم کریم نے ted ڈیوائس کی اہمیت اور اس کے لونگ ٹرم بینیفٹ پر تفصیلی آگاہی دی۔ ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراھیم بھٹی کا کہنا تھا کہ
میرین لائف کا تحفظ کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ سالوں سے لگی ایکسپورٹ پابندی کو ہٹانے کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہے تا کہ ماہی گیر خوشحال ہوں اور فشریز سیکٹر کے ذریعے ہم اپنی ملکی معیشت بھی مضبوط کریں۔ ماہی گیروں میں ان تمام تر تدابیر کی آگاہی کے لئے ورکشاپس کا سلسلہ جاری رہیگا۔