جلدی دکانیں بند کرنا بجلی بحران پر قابو پانے کے مسئلے کا حل نہیں: تاجر برادری
تاجر برادری نے بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے جلدی دکانیں بند کرنے کی تجویز پر ملا جلا ردعمل دیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں تاجر برادری کے نمائندوں نے شرکت کی جس میں بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے جلدی کاروباری مراکز بند کرنے کے حوالے سے بات ہوئی۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لاہور ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے رہنما رمضان گجر نے کہا کہ جلدی دکانیں بند کرنا مسئلے کا حل نہیں۔
انجمن تاجران سندھ کے صدر جاوید قریشی کا کہنا تھا کہ جلدی دکانیں بند کرنے کے معاملے پر حکومتوں کو بار بار ساتھ بیٹھنے کی پیشکش کرچکے ہیں، ملک کی خاطر ہر بہتر فیصلہ قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔