آف شورہولڈنگ کمپنی کی کے الیکٹرک کو ٹیک اوور کرنے کی تیاری

آف شورہولڈنگ کمپنی کی کے الیکٹرک کو ٹیک اوور کرنے کی تیاری

کراچی : آف شورہولڈنگ کمپنی نے کے الیکٹرک کے 53.8 فیصد شیئر خرید کر ٹیک اوور کرنے کیلئے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ایک آف شورہولڈنگ کمپنی نے کے الیکٹرک کو ٹیک اوور کرنے کیلئے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے کہا کہ انفراسٹرکچر اینڈ گروتھ کیپٹل فنڈ نے کے ای ایس پی کے تیریپن اعشاریہ آٹھ فیصد شیئر خرید لئے ہیں، اب پاکستان میں انفراسٹرکچر اینڈ گروتھ کیپٹل فنڈ کے الیکٹرک میں چھیاسٹھ اعشاریہ چار فیصد شیئر کا مالک ہے۔

رائٹرز کا کہنا تھا کہ کے ای ایس پی کیمین آئی لینڈ میں ایک رجسٹرڈ کمپنی ہے، انفراسٹرکچر اینڈ گروتھ کیپٹل فنڈ نے کے ای ایس پی کو کیمین آئی لینڈ کورٹ میں بند کرنے کیلئے درخواست دیدی ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان نے رائٹرز سے گفتگو میں کہا کہ نہ تو میں پٹیشن کے مندرجات سے واقف ہوں اور نہ ہی تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں ہوں۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *