اوپن مارکیٹ میں روپیہ تگڑا، ڈالر 12 روپے سستا ہوگیا
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 12 پیسے سستا ہو کر 299 روپے کا ہوگیا۔
انٹربینک میں ایک ڈالر 9 پیسے سستا ہوکر 285 روپے 38 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ کم ہو کر 311 روپے پر بند ہوا تھا جب کہ انٹربینک میں ڈالر 285 روپے47 پیسے پر بند ہوا تھا۔
چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان کا کہنا ہے کہ بینک 315 میں ڈالر خریدرہے تھے اور 325 میں فروخت کررہے تھے، بینک کے حساب سے ڈالر 27 روپے سستا ہوا ہے۔