سونا مزید سیکڑوں روپے مہنگا، قیمت تاریخی بلندی پر پہنچ گئی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 1400روپے بڑھ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جو پاکستان کی تاریخ میں اب تک کی بلند ترین قیمت ہے۔
اس کے علاوہ 10گرام سونے کا بھاؤ 1200 روپے اضافے سے 194530 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 2022 ڈالر فی اونس ہے۔